نئی دہلی،16جنوری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)انگلینڈ کے خلاف پونے میں ملی شاندار جیت پر این ڈی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کپتان سنیل گواسکر نے کہا کہ یہ ایک شاندار کامیابی ہے،اس کے لئے شاندار الفاظ کا ہی استعمال کرنا ٹھیک ہے، جیت اس کی وجہ سے خاص ہے، کیونکہ شروع میں ہندوستان نے جلدی جلدی اپنے 4وکٹ گنوا دئے اور اس کے بعد ایک اہم شراکت نے ہندوستان کو فتح دلائی، جس میں ٹیم کے نوجوان کھلاڑیوں نے اہم کردار ادا کیا، لیکن اس کے ساتھ ہی گواسکر نے گیند بازوں کے دفاع میں کہا کہ پچ گیند بازوں کے لحاظ سے زیادہ اچھی نہیں تھی،یہ ایک فلیٹ پچ تھی، جس پر بلے باز کھڑے کھڑے شاٹس کھیل سکتا تھا اور بیٹنگ سے زیادہ مشکل نہیں تھی۔
وراٹ کوہلی پر بات کرتے ہوئے گواسکر نے کہا کہ وراٹ ایک شاندار بلے باز ہیں اور انہوں نے اس اننگز کے دوران جس طرح کے شاٹس کھیلے ان کے بارے میں سوچنا بھی مشکل ہے،جو شاٹ انہوں نے اپنے سنچری کے لئے کھیلا اور چھکا لگایا، پھر جس طرح کھڑے کھڑے انہوں نے ایک شاٹ کھیلا اور براہ راست بیٹ کے ساتھ چھوٹی گیند پر چھکا لگا دیا وہ صرف حیرت انگیز رہا، لیکن سب سے اچھی بات ہندوستانی کرکٹ کے لئے اور مداحوں کے لئے یہ ہے کہ وراٹ ابھی 10سال اور کھیلے گا۔
کیدار جادھو کو لے کر سنیل گواسکر نے کہا کہ وہ ایک خصوصی بلے باز ہیں، جس کی وہ جھلک دیتے رہے ہیں، لیکن اس بار انہوں نے اپنے گھریلومیدان میں اپنے خاندان کے سامنے ایک خاص اننگز کھیل کر بتا دیا کہ ان میں طویل اننگز کھیلنے کی صلاحیت ہے۔انہوں نے بھلے ہی کم گیند کھیل کر سنچری لگا دی ہو، لیکن وہ وراٹ کے ساتھ شراکت میں تھے اور انہوں نے تیز رنز بنائے اور وراٹ کے ساتھ رن بنانا آسان نہیں،نمبر 6پر آکر اس طرح کی اننگز واقعی خاص ہے۔ہاردک پاڈیا کو لے کر گواسکر نے کہا کہ ہاردک ہر موقع پر ہندوستان کے لئے موثر ثابت ہوا اور وہ ہندوستان کے لئے آل راؤنڈر کے کردار پر کھرے اتر رہے ہیں۔